میگھن ڈچز آف سسیکس نے  پھر عدالتی جنگ جیت لی 

Dec 02, 2021 | 21:54:PM
عدالتی جنگ جیت لی
کیپشن: میگھن، ڈچس آف سسیکس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)میگھن، ڈچز آف سسیکس نے میل آ ن سنڈے  کے پبلشر کے خلاف طویل  عدالتی جنگ جیت لی ۔

یہ بھی پڑھیں:شاہ رخ کے بیٹے کو گرفتار کیوں کیا گیا۔۔۔؟بھارتی وزیراعلیٰ نے بڑا انکشاف کردیا

تفصیلات کے مطابق برطانیہ کی ایک عدالت نے میل آن سنڈے کی طرف سے گزشتہ فیصلے کیخلاف نئی اپیل کو مسترد کردیا۔ برطانوی اپیل کورٹ نے میل آن سنڈے کی اپیل مسترد کرتے ہوئے ماتحت عدالت کا فیصلہ برقرار رکھا ۔برطانوی اخبار 'میل آن سنڈے' نے برطانوی شہزادی میگھن مارکل کے اپنے ناراض والد کو لکھے گئے خط کو شائع کر کے اِن کی نجی زندگی میں مداخلت کی تھی ۔میل آن سنڈے کی طرف سے  نجی خط کے کچھ حصوں کو شائع کرنے کے بعد میگھن نے اے این ایل کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی۔میل آن سنڈے نے کہا تھا کہ خط کے اقتباسات شائع کرنے کے فیصلے پر قائم ہیں اور اس کیس کا بھرپور طریقے سے دفاع کریں گے۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ  شائع کیا گیا خط کا مواد ذاتی، نجی زندگی کے حوالے سے تھا وہ عوامی مفاد کے معاملات نہیں تھے۔فیصلے کے بعدمیل آن سنڈ ے  نے ایک بیان میں کہا کہ وہ "بہت مایوس" ہے اور برطانیہ کی سپریم کورٹ میں اپیل کرنے پر غور کر رہی ہے۔

میگھن اس فیصلے پر بہت خوش نظر آئیں انہوں نے کہا کہ یہ نہ صرف میرے لیے بلکہ ہر اس شخص کی جیت ہے جس نے کبھی بھی ٹھیک راستے پر کھڑے ہونے سے خوف محسوس کیا ہو۔

یہ بھی پڑھیں:ایک اور بھارتی اداکا رکی موت ۔۔۔بالی ووڈ انڈسٹری سوگ میں ڈوب گئی