"سنی دیول بھی کورونا کا شکار"

Dec 02, 2020 | 11:05:AM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) کورونا وائرس نے دنیا بھر کو لپیٹ میں لے رکھا ہے۔بھارتی اداکار اور رکن پارلیمنٹ سنی دیول کورونا وائرس کا شکار ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق  سنی دیول بھارتی ریاست ہما چل پردیش کے شہر کولو میں موجود تھے جہاں انہوں نے کوویڈ 19 ٹیسٹ کرایا جس کی رپورٹ مثبت آئی ہے، انہوں نے گزشتہ روز کولو سے ممبئی روانہ ہونا تھا تاہم ٹیسٹ رپورٹ مثبت آنے پر خود کو ایک فارم ہاؤس میں آئسولیٹ کرلیا ہے۔

ہماچل پردیش کے سیکرٹری صحت نے سنی دیول کے کورونا سے متاثر ہونے کی تصدیق کی۔ سکرٹری صحت امیتابھ اوستھی نے بتایا کہ سنی دیول کچھ دنوں سے ہماچل پردیش کے کلو ضلع میں مقیم ہیں، کلو کے چیف میڈیکل افسر سے موصولہ اطلاع کے مطابق رکن پارلیمنٹ اور ان کے دوست ممبئی جانے کے لئے روانہ ہو رہے تھے لیکن منگل کے روز ان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔