پیٹرول مہنگا  کیوں ہوا؟مصدق ملک نے وجہ بتادی

Aug 02, 2023 | 11:06:AM
 پیٹرول مہنگا  کیوں ہوا؟مصدق ملک نے وجہ بتادی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  (ویب ڈیسک) پیٹرول مہنگا  کیوں ہوا؟وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک نے پیٹرولیم مصنوعات  کی قیمتوں میں اضافے کی وجوہات بیان کر دیں۔

وزیر پیٹرولیم مصدق ملک نے اپنے بیان میں کہا کہ بین الاقوامی سطح پر تیل کی قیمت میں اضافہ ہے، ڈالر اور روپے کے ایکسچینج ریٹ کی وجہ سے پیٹرول مہنگا ہوا، پچھلے 15 دن سے عالمی سطح پر تیل کی قیمت میں ہر روز دو ڈالر یومیہ اضافہ ہورہا ہے۔

مصدق ملک کا کہنا تھا کہ حکومت نے ہائی اسپیڈ ڈیزل 19 روپے 90 پیسے مہنگا کیا  جس کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 273 روپے 40 پیسے ہوگئی، پیٹرول کی قیمت میں 19 روپے 95 پیسے اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 272 روپے 95 پیسے ہوگئی ہے،وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق فوری طور پر ہوگا،ملک کو مسائل سے نکالنے کیلئے سخت فیصلے بھی کرنا پڑتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: 2 روز کی عام تعطیل کا اعلان ہو گیا

خیال رہے کہ گزشتہ روز وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے تیل کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کیا تھا،ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ15 دنوں میں عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا،ہائی اسپیڈ ڈیزل 19 روپے 90 پیسے مہنگا کیا گیا ہے ، وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ فوری طور پر نافذ العمل ہوگا، اوگرا کے ساتھ تیل کی قیمتوں کے بارے میں مشاورت ہوئی لہٰذا ملکی مفاد سامنے رکھتے ہوئے قیمتوں میں اضافہ کیا جارہا ہے۔

 اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ ہم آئی ایم ایف کے پروگرام میں ہیں اور سب کو پتا ہے کہ اسٹینڈ بائی معاہدہ ہوا ہے، ماضی میں بھی یہی مسئلہ ہوا کہ حکومت نے جاتے ہوئے معاہدوں کو پورا نہ کیا اس لئے ہماری آئی ایم ایف کیساتھ پیٹرولیم لیوی سے متعلق کمٹمنٹ ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پٹرول قیمتوں میں اضافے کیخلاف عدالت میں درخواست دائر