افغان سفیر کی بیٹی کا اغوا۔۔ تحقیقاتی ٹیم پاکستان پہنچ گئی

Aug 02, 2021 | 22:18:PM
افغان سفیر کی بیٹی کا اغوا۔۔ تحقیقاتی ٹیم پاکستان پہنچ گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) افغان سفیر کی بیٹی کے مبینہ اغوا کی تحقیقات کے لئے افغانستان کی تحقیقاتی ٹیم پاکستان پہنچ گئی ہے۔
 بین الاقوامی نشریاتی ادارے کے مطابق تحقیقاتی ٹیم واقعہ کی تحقیقات کرنے والی پاکستانی ٹیم سے بھی ملاقات کرے گی،پاکستان کی جانب سے افغان تحقیقاتی ٹیم کو یقین دلایا گیا ہے کہ ان کے ساتھ ہر قسم کا تعاون کیا جائے گا اور اگر وہ ان ٹیکسی ڈرائیورز سے ملنا چاہیں گے جن کی ٹیکسی میں افغان سفیر کی بیٹی نے سفر کیا تھا تو ان سے ملاقات بھی کروائی جائے گی۔
یاد رہے کہ اغوا کے اس واقعہ پر افغانستان کے سفیر واپس اپنے ملک چلے گئے تھے جبکہ پاکستانی تحقیقاتی ٹیم نے اس واقعہ پر شکوک و شبہات کا ذکر کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:پہلی بیوی نے دوسرے نکاح سے چندلمحے قبل دلہا کو ہتھکڑی لگوا دی