پاکستان عرب دنیا کیلئے اہم ملک۔ امت مسلمہ کیلئے تاریخی کردار ادا کیا۔صدر عرب پارلیمنٹ 

Aug 02, 2021 | 21:50:PM
 پاکستان عرب دنیا کیلئے اہم ملک۔ امت مسلمہ کیلئے تاریخی کردار ادا کیا۔صدر عرب پارلیمنٹ 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ اسلامی ممالک اسلاموفوبیا کے بارے میں دنیا کے تصورات تبدیل کرنے کےلئے مل کر کام کریں،پاکستان کی نئی پالیسی ترقی کیلئے شراکت داری ، سماجی و اقتصادی ترقی اور خطے میں امن پر مرکوز ہے،پاکستان خطے بالخصوص افغانستان میں امن کے فروغ کےلئے کوششیں کر رہا ہے۔
 صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے یہ بات عرب پارلیمنٹ کے صدر عادل بن عبدالرحمن العسومی سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہی جنہوں نے ان سے پیر کو ایوان صدر میں ملاقات کی۔ صدر مملکت نے کہا کہ اسلامی ممالک دہشت گردی اور اسلامو فوبیا کے چیلنجز کا سامنا کر رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی اور اسلاموفوبیا کے چیلنجز پر قریبی تعاون کے ذریعے قابو پایا جا سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مشترکہ عقیدے اور ثقافت کی وجہ سے پاکستانی عوام کا عرب ممالک کے عوام کے ساتھ قدرتی لگاﺅ ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان مشرق وسطیٰ کے ممالک کے ساتھ اپنے تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے اور پاکستان خطے کے ممالک کے ساتھ باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں تعلقات مزید مضبوط بنانا چاہتا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی پالیسی جیو سیاست سے جیو اقتصادیات کی طرف منتقل ہو گئی ہے ۔ 
صدرنے کہا کہ پاکستان کی نئی پالیسی ترقی کیلئے شراکت داری ، سماجی و اقتصادی ترقی اور خطے میں امن پر مرکوز ہے۔انہوں نے کہا کہ ہندوستان مقبوضہ جموں و کشمیر میں مسلمانوں کی نسلی کشی میں ملوث ہے۔ بھارت شہریت کے قانون کے ذریعے کشمیر میں مسلم آبادی کو کم کررہا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان بین الاقوامی قوانین کے مطابق فلسطین کی ایک آزاد ریاست کے قیام کا خواہاں ہے۔
صدر عرب پارلیمنٹ عادل بن عبدالرحمن العسومی نے کہا کہ پاکستان عرب دنیا کے لئے اہم ملک ، امت مسلمہ کے مقاصد کے حصول میں تاریخی کردار ادا کیا۔انہوں نے کہا کہ اسلامی ممالک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لئے عالم اسلام کو مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور عرب دنیا کے درمیان تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے لئے وفود کے تبادلے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ عرب پارلیمنٹ نے تنازعہ جموں و کشمیر پر پاکستان کے موقف کی حمایت کی۔
یہ بھی پڑھیں۔