عدالت نے نذیر چوہان کی درخواست ضمانت پر فیصلہ سنادیا

Aug 02, 2021 | 17:02:PM
 عدالت نے نذیر چوہان کی درخواست ضمانت پر فیصلہ سنادیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز ) سیشن کورٹ نے  پی ٹی آئی کے ایم پی اے نذیر چوہان کی درخواست ضمانت  پر فیصلہ سناتے ہوئے درخواست مسترد کردی، ایڈیشنل سیشن جج نے درخواست ضمانت پر محفوظ فیصلہ سنایا۔

تفصیلات کے مطابق  ممبر صوبائی اسمبلی نذیر چوہا ن نے سائبر کرائم کے مقدمے میں ضمانت کے لئے دور وز قبل درخواست ضمانت دائر کی گئی تھی جس پر آج ایڈیشنل سیشن جج راشد پھلروان نے سماعت کی اور فیصلہ محفوظ کرلیا تھا جو بعدازاں سنا دیا گیا۔ رکن اسمبلی کی درخواست میں فیڈ رل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے ) کو فریق بنایا گیا تھا۔

یاد رہے کہ31جولائی کو ایف آئی اے نے سائبر کرائم ایکٹ کے تحت درج کئے گئے مقدمے میں رکن اسمبلی نذیر چوہان کو جوڈیشل مجسٹریٹ یوسف عبدالرحمان کی عدالت میں پیش کیاتھا اوران کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تھی جسے عدالت نے مسترد کرتے ہوئے رکن اسمبلی کو 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیاتھا۔

یہ بھی پڑھیں:خواتین کو وارثت میں حق نہ دینے والے ہوشیار۔۔ عدالت نے بڑا حکم سنا دیا