بال ٹیمپرنگ کیس: فخر زمان کی اپیل مسترد، دو میچز کی پابندی برقرار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(حافظ شہبازعلی)پاکستان سپر لیگ میں بال ٹیمپرنگ کیس کے معاملے پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی ٹیکنیکل کمیٹی نے فخر زمان کی اپیل مسترد کر دی ہے۔
ذرائع کے مطابق فخر زمان نے دو میچز کی پابندی کے خلاف اپیل دائر کی تھی، تاہم کمیٹی نے شواہد کا جائزہ لینے کے بعد پابندی برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا۔
پی سی بی کے مطابق فخر زمان پر کوڈ آف کنڈکٹ کے آرٹیکل 2.14 کی خلاف ورزی کے باعث پابندی عائد کی گئی تھی۔
فیصلے کے تحت فخر زمان اب ملتان سلطانز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف اہم میچز میں شرکت نہیں کر سکیں گے.
قبل ازیں، فخر زمان نے سماعت کے دوران اپنے اوپر عائد الزامات سے متعلق وضاحت پیش کی تھی تاہم اب ٹیکنیکل کمیٹی کی جانب سے کیس کافیصلہ آگیا۔
یہ بھی پڑھیں : سموگ تدارک کیس: شیرانوالہ و ٹیکسالی گیٹ منصوبوں پر حکمِ امتناعی برقرار