پرانی گھڑیوں میں جین زی کی دلچسپی، وجہ کیا؟

Apr 02, 2026 | 12:12:PM
پرانی گھڑیوں میں جین زی کی دلچسپی، وجہ کیا؟
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)ایک ایسے دور میں جہاں وقت دیکھنے کے لیے اسمارٹ فونز، لیپ ٹاپس اور یہاں تک کہ باتھ روم کے آئینوں میں بھی ڈیجیٹل ڈسپلے موجود ہے، نئی نسل یعنی ’جنریشن زی‘ روایتی کلائی گھڑیوں کی دیوانی ہوتی جا رہی ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ 2005 میں جس دور کو گھڑیوں کے زوال کا وقت کہا جا رہا تھا، آج وہی گھڑیاں نوجوانوں کے لیے محض ضرورت نہیں بلکہ ایک ’مقدس فن پارے‘ کی حیثیت اختیار کر چکی ہیں۔

یوٹاہ سے تعلق رکھنے والے 22 سالہ یوٹیوبر ایون فرائی اس بدلتے ہوئے رجحان کی ایک جیتی جاگتی مثال ہیں۔

 رپورٹ کے مطابق 2003 میں پیدا ہونے والے ایون کے پاس اب تک 35 سے زائد قیمتی گھڑیاں موجود ہیں۔

 ان کے مجموعے کا سب سے بیش قیمت شاہکار ’ٹیگ ہیور کیریرا‘ ہے، جو انہوں نے ہالی ووڈ اسٹار ریان گوسلنگ سے متاثر ہو کر خریدا۔

مزید پڑھیں:سعودیہ، روس پیچھے، امریکہ تیل کی پیداوار میں بازی لے گیا

ایون کا کہنا ہے کہ ”گھڑیاں کسی انسان کی زندگی کی سچی ساتھی ہوتی ہیں، ان میں تاریخ اور یادیں سانس لیتی ہیں۔“

لگژری گھڑیوں کے ری سیل پلیٹ فارم ’بیزل‘ کے مطابق کمپنی کی کل فروخت کا ایک تہائی حصہ (33%) 30 سال سے کم عمر افراد پر مشتمل ہے۔

یہ طبقہ نہ صرف گھڑیاں خرید رہا ہے بلکہ ایک ہی گھڑی پر سب سے زیادہ رقم خرچ کرنے والا گروپ بن چکا ہے۔

’کرونو 24‘ کے ڈیٹا کے مطابق، کلاسک ڈریس واچز (سادہ اور نفیس ڈیزائن) کی خریداری میں 2018 سے اب تک 44 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

ماہرین کا ماننا ہے کہ چونکہ یہ نسل مکمل طور پر ڈیجیٹل ماحول میں پلی بڑھی ہے، اس لیے ان میں ایسی چیزوں کی تڑپ زیادہ ہے جنہیں چھوا جا سکے اور جو پائیدار ہوں۔