خلا میں عجیب و غریب واقعہ ،ناسا کا خلا باز بولنے کی صلاحیت سے محروم
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)نیشنل ایروناٹکس اینڈ اسپیس ایڈمنسٹریشن (ناسا) کے تجربے کار خلاء باز کو خلا میں بولنے کی صلاحیت سے محرومی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
یہ عجیب و غریب واقعہ اس وقت پیش آیا جب ناسا کے خلاء باز مائیک فنک 7 جنوری کو رات کے کھانے کے بعد جب سپیس واک کی تیاری کر رہے تھے۔
اچانک وہ بغیر کسی درد یا انتباہی علامات کے عارضی طور پر بولنے سے قاصر ہو گئے۔
اس حوالے سے مائیک فنک کا کہنا ہے کہ جب یہ واقعہ پیش آیا اس وقت مجھے ایسا لگا جیسے کرنٹ لگا ہو اور یہ احساس تقریباً 20 منٹ تک رہا۔
اُنہوں نے بتایا کہ میں نے اس سے پہلے ایسا کبھی محسوس نہیں کیا تھا۔
مزید پڑھیں:تہران میں اسرائیلی حملہ،سپریم لیڈر مشیر کمال خرازی زخمی،اہلیہ شہید
طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ مائیک فنک کے ساتھا ایسا دل کا دورہ پڑنے یا سانس لینے میں دشواری جیسے مسئلے کی وجہ سے بھی نہیں ہوا کیونکہ اُنہیں اس وقت کسی بھی طرح کی کوئی تکلیف محسوس نہیں ہوئی۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس واقعے کو ماہرین ابھی تک سمجھنے کی کوشش کر رہے ہیں کہ خلا باز کے ساتھ اچانک ایسا کیوں ہوا؟ کیا اس پراسرار واقعے کا تعلق مائیکرو گریویٹی کے طویل عرصے تک رہنے سے ہو سکتا ہے؟
واضح رہے کہ مائیک فنک اس مشن کے دوران تقریباً ساڑھے 5 ماہ تک آئی ایس ایس پر رہے اور مجموعی طور پر انہوں نے اپنے کیریئر کے دوران خلاء میں 549 دن گزارے۔
خلا بازوں کو مقررہ وقت سے 1 ماہ قبل 15 جنوری کو اسپیس ایکس کے خلائی جہاز کے ذریعے زمین پر واپس لایا گیا اور پھر ان کے تفصیلی طبی معائنے ہوئے۔
ناسا اس غیر معمولی طبی واقعے کی وجہ جاننے کے لیے تحقیقات جاری رکھے ہوئے ہے۔