صدرمملکت آصف زرداری کی جلد صحتیابی کیلئے قوم دعا کرے: وزیراعظم کی اپیل

Apr 02, 2025 | 19:04:PM
صدرمملکت آصف زرداری کی جلد صحتیابی کیلئے قوم دعا کرے: وزیراعظم کی اپیل
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز ) وزیراعظم شہبازشریف نے صدرمملکت آصف زرداری کی صحتیابی کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئےان  کی صحت سے متعلق  تشویش کا اظہار کیا اور ان کی جلد شفایابی کی دعا کی۔

انہوں نے کہا کہ صدرمملکت آصف زرداری کی جلد صحتیابی کے لیے قوم دعا کرے ،شہباز شریف نے صدرمملکت کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی۔

 خیال رہے کہ صدر مملکت آصف علی زرداری کراچی کے نجی ہسپتال میں زیرعلاج ہیں جبکہ صدر مملکت کے ذاتی معالج ڈاکٹر عاصم حسین  نے کہا ہے کہ صدر آصف علی زرداری کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے اور انہیں آئیسولیشن میں رکھا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ آصف علی زرداری انفیکشنز ڈیزیز کے ماہرین کے زیرعلاج ہیں اور ان سے ملاقاتوں پر مکمل پابندی ہے۔

یہ بھی پرھیں؛  صدر مملکت کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا، انہیں آئیسولیشن میں رکھا گیا ہے: ذاتی معالج کا بیان