الیکشن کمیشن کا اسپیکر بلوچستان اسمبلی کی کامیابی کا نوٹیفکیشن معطل

Apr 02, 2024 | 13:36:PM
الیکشن کمیشن کا اسپیکر بلوچستان اسمبلی کی کامیابی کا نوٹیفکیشن معطل
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)الیکشن کمیشن نے اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبد الخالق اچکزئی کی کامیابی کا نوٹیفکیشن معطل کردیا۔

الیکشن کمیشن میں پی بی 51 چمن کے الیکشن نتائج کیخلاف امیدوار اباسین اچکزئی اور اصغر اچکزئی کی درخواستوں پر سماعت ہوئی، کمیشن نے درخواست مںظور کرتے ہوئے اسپیکر بلوچستان اسمبلی کی کامیابی کا نوٹیفکیشن معطل کردیا۔

یہ بھی پڑھیں:سی ٹی ڈی کی کارروائیاں، 22 دہشت گرد گرفتار

الیکشن کمیشن کی جانب سے پی بی 51 چمن کے 12 پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ ووٹنگ کا حکم دیدیا، الیکشن کمیشن کی جانب سے دوبارہ پولنگ کا فیصلہ امیدوار اباسین اچکزئی اور اصغر اچکزئی کی درخواستوں پر دیا گیا۔