سی ٹی ڈی کی کارروائیاں، 22 دہشت گرد گرفتار

Apr 02, 2024 | 13:12:PM
سی ٹی ڈی کی کارروائیاں، 22 دہشت گرد گرفتار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عرفان ملک) کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی ) نے دہشت گردی کے خدشات کے پیش نظر   پنجاب کے مختلف شہروں میں 232 آئی بی اوز آپریشن کرتے ہوئے 22 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ۔
سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کارروائیاں لاہور ، بہاولپور ، میانوالی ، بہاولنگر ، راولپنڈی ، چینوٹ،پاکپتن،خانیوال ،چکوال، اٹک،سرگودھا میں کی گئیں۔
ترجمان سی ٹی ڈی پنجاب کے مطابق انہوں نے لاہور سے القاعدہ کو مالی معاونت کرنے والے 2جبکہ بہاولپور سے افغانستان سے تربیت یافتہ ٹی ٹی پی کا 1 خطرناک دہشت گرد گرفتار کیا ہے ۔ 
سی ٹی ڈی حکام نے دہشت گردوں سے دھماکہ خیز مواد،ڈیٹونیٹر 27،حفاظتی فیوز وائر 60 فٹ،اسلحہ، گولیاں،ای ائی ڈی بم 3 اور نقدی برآمد کی ہےجبکہ  دہشت گردوں کی شناخت شہزاد ،مدثر ،فضل مولیٰ ،اعظم ،رحمان ،شفیق،ذیشان وغیرہ کے نام سے ہوئی ہے۔
  حکام کا کہنا ہے کہ دہشت گرد پولیس اہلکاروں اور سرکاری دفاتر پر حملے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے ، رواں ہفتے1081 کومبنگ آپریشنز کے دوران 149 مشتبہ افراد گرفتار کیے ، کومبنگ آپریشنز میں 43792 افراد سے پوچھ گچھ کی گئی ۔

یہ بھی پڑھیں : بانی پی ٹی آئی تھانہ مارگلہ میں درج مقدمے پر تمام ملزمان سمیت بری