کراچی میں سکول کی آٹھویں منزل سے نوجوان کی مبینہ طور پر چھلانگ لگا کر خودکشی

Sep 01, 2025 | 20:48:PM
کراچی میں سکول کی آٹھویں منزل سے نوجوان کی مبینہ طور پر چھلانگ لگا کر خودکشی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک ) لائنز ایریا میں واقع نجی  سکول کی کثیر المنزلہ عمارت کی آٹھویں منزل سے ایک نوجوان نے مبینہ طور پر چھلانگ لگا کر خود کشی کرلی۔

تفصیلات کے مطابق بریگیڈ تھانے کے علاقے لائنز ایریا میں واقع نجی سکول کی کثیر المنزلہ عمارت کی آٹھویں منزل سے ایک نوجوان نے مبینہ طور پر چھلانگ لگا کر خود کشی کرلی، نوجوان کی لاش قانونی کارروائی کے لیے چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح ہسپتال منتقل کی گئی جہاں متوفی نوجوان کی شناخت 25 سالہ عثمان ولد تصور حسین کے نام سے کی گئی۔

متوفی نوجوان نارتھ کراچی کا رہائشی اور نجی سکول میں ملازمت کرتا تھا، پولیس نے پوسٹ مارٹم کے بعد متوفی نوجوان کی لاش ورثا کے حوالے کر دی۔

بریگیڈ تھانے میں تعینات سب انسپکٹر محبوب نے بتایا کہ ابتدائی طور پر معلوم ہوا ہے کہ نوجوان نے خود کشی کی ہے تاہم فوری طور پر خود کشی کی وجہ سامنے نہیں آسکی ہے، پولیس اس حوالے سے مزید تفتیش کر رہی ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں : لاہور؛ دوستوں نے دوست کو دعوت پر بلا کر قتل کر دیا