لاہور؛ دوستوں نے دوست کو دعوت پر بلا کر قتل کر دیا

Sep 01, 2025 | 20:46:PM
لاہور؛ دوستوں نے دوست کو دعوت پر بلا کر قتل کر دیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) تھانہ کاہنہ کی حدود میں نجی سوسائٹی میں دوستوں نے دوست کو دعوت پر بلا کر تیسری منزل سے دھکا دے کر قتل کر دیا۔

پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت 22 سالہ شرجیل کے نام سے ہوئی، مقتول کے بھائی عمران زوار کی مدعیت مقدمہ درج کر لیا گیا،قتل کے مقدمے میں ریحان ڈوگر، جمشید گجر سمیت دیگر ملزمان نامزد ہیں۔ مدعی مقدمہ کے مطابق ملزمان نے شرجیل کو دعوت پر بلایا اور تیسری منزل سے دھکا کر قتل کیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مار رہے ہیں، جلد گرفتار کر لیے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: شادیوں اور تہواروں کے سیزن سے قبل دبئی میں سونے کی قیمت آسمان کو چھونے لگی