مون سون بارشوں سے نقصانات،این ڈی ایم اے نے رپورٹ جاری کردی

Sep 01, 2025 | 18:19:PM
مون سون بارشوں سے نقصانات،این ڈی ایم اے نے رپورٹ جاری کردی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(روزینہ علی ) نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے ) نے حالیہ مون سون بارشوں سے ہونے والی نقصانات رپورٹ جاری کردی۔

رپورٹ کے مطابق آج یکم ستمبر کے دن 9 اموات جبکہ 17 افراد زخمی ہوئے،این ڈی ایم اے کے مطابق 7 اموات پنجاب، 1 بلوچستان اور 1 آزاد جموں کشمیر میں رپورٹ ہوئیں،تمام 17 زخمی پنجاب میں رپورٹ ہوئے،آج 7 مکانات کو نقصان پہنچا جس میں پنجاب میں 4 اور خیبرپختونخوا میں 1 مکان کو جزوی نقصان پہنچا جبکہ آزاد جموں کشمیر میں 2 مکانات مکمل نقصان پہنچا۔ 

واضح رہے کہ 26 جون سے یکم ستمبر تک ملک بھر میں مجموعی طور پر 863 اموات ہوئی ہیں،26 جون سے یکم ستمبر تک 1147 افراد زخمی ہوئے ہیں،26 جون سے اب تک ملک بھر میں مجموعی طور 9166 مکانات کو نقصان پہنچا ہے،26 جون سے یکم ستمبر تک ملک بھر میں مجموعی طور پر 6180 مویشیوں کا نقصان ہوا ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں : دہلی کے ڈوبنے کا خطرہ بڑھ گیا، آئندہ 72 گھنٹے نہایت مشکل ترین ،جمنا ندی بپھر رہی