کاؤنٹی کرکٹ، امام الحق کی چوتھی سنچری

Sep 01, 2025 | 13:47:PM
کاؤنٹی کرکٹ، امام الحق کی چوتھی سنچری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)قومی کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بلے باز امام الحق نے کاؤنٹی ون ڈے کپ میں چوتھی سنچری جڑ دی۔

تفصیلات کے مطابق ون ڈے کپ میں یورکشائر کی نمائندگی کرنے والے امام الحق نے سیمی فائنل میں ہیمپشائر کے خلاف رواں ایونٹ میں چوتھی سنچری سکور کی۔

ہیمپشائر نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 304 رنز بنائے تھے۔

بارش سے متاثرہ میچ میں یارکشائر کو ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت 41 اوورز میں 254 رنز کا ہدف ملا تھا۔

ہدف کے تعاقب میں امام الحق نے 97 گیندوں پر 105 رنز کی اننگز کھیلی تاہم وہ اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار نہ کروا سکے۔

 امام الحق نے ون ڈے کپ کی آٹھ اننگز میں چار سنچریز اور تین نصف سنچریز کی مدد سے 688 رنز بنائے۔

مزید پڑھیں:شائے ہوپ کا انوکھا آؤٹ، ویڈیو وائرل