تکنیکی و آپریشنل وجوہات ،کراچی سے روانہ ہونیوالی چھ پروازیں منسوخ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اقصیٰ شاہد ) تکنیکی اور آپریشنل وجوہات کے باعث آج کراچی سے روانہ ہونے والی چھ پروازیں منسوخ ہوگئیں۔
تکنیکی اور آپریشنل وجوہات کے باعث آج کراچی سے روانہ ہونے والی جوپروازیں منسوخ ہوئیں ان میں کراچی سے لاہور جانے والی ایئر سیال کی پرواز پی ایف 145 اور143 شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:دبئی سے لاہور آنیوالی پرواز میں فنی خرابی، واپس دبئی ائیرپورٹ پر لینڈنگ
کراچی سے اسلام آبادجانےو الی ایئر سیال کی پرواز پی ایف 125 اور123کے علاوہ کراچی سے لاہورآنے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے306 بھی منسوخ ہوگئی ہے۔
کراچی سے پشاورجانےوالی پی آئی اے کی پرواز پی کے350بھی منسوخ ہونےوالی پروازوں میں شامل ہیں۔