دبئی سے لاہور آنیوالی پرواز میں فنی خرابی، واپس دبئی ائیرپورٹ پر لینڈنگ

Sep 01, 2025 | 08:23:AM
دبئی سے لاہور آنیوالی پرواز میں فنی خرابی، واپس دبئی ائیرپورٹ پر لینڈنگ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)دبئی سے لاہور آنےوالی نجی ائیر لائن کی پرواز کو فنی خرابی کے باعث واپس دبئی ایئرپورٹ پراتار لیا گیا۔ 
نجی ائیر لائن کے ترجمان نے تصدیق کی ہے کہ پرواز پی اے 411 دبئی سے لاہور کے لیے روانہ ہوئی تو ائیر بس اے 321 طیارے کے ہائیڈرولک سسٹم میں نقص پیدا ہوگیا، طیارہ بلندی پکڑنے میں ناکام ہواتو ٹریفک کنٹرولر کی اجازت سے طیارے نے واپس دبئی ایئرپورٹ پر لینڈنگ کرلی۔ 

یہ بھی پڑھیں:افغانستان میں زلزلے سے تباہی ، 20 افراد جاں بحق، 100 سے زائد زخمی
ترجمان کے مطابق فنی خرابی دور ہونے پر پرواز رات گئے روانہ ہوئی تو اسے لاہور پہنچنے میں 3 گھنٹے کی تاخیر ہوئی۔