کیا انسانوں کا خلاء میں سانس لینا ممکن ہوسکے گا؟

Sep 01, 2022 | 11:40:AM
کیا انسانوں کا خلاء میں سانس لینا ممکن ہوسکے گا؟
کیپشن: موکسی (فوٹو بشکریہ ڈیلی میل)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) ایک نئی تحقیق میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ناسا ایک ایسا ٹوسٹر سائز آلہ تیار کرنے کے قریب ہے جس کے ذریعے مریخ پر موجود کاربن ڈائی آکسائیڈ کو آکسیجن میں تبدیل کیا جاسکے گا۔ یہ آلہ زمین پر موجود ایک درخت کی طرح کام کرے گا۔

’موکسی‘ نام کا یہ آلہ فروری 2021ء سے کامیابی کے ساتھ تجرباتی بنیادوں پر مریخ کی سطح پر کام کر رہا ہے۔ موکسی پر ہونے والے تجربات میں ہر بار یہ آلہ فی گھنٹہ چھ گرام آکسیجن پیدا کرنے کے ہدف تک پہنچ چکا ہے اور یہ شرح زمین پر موجود ایک معمولی درخت کے برابر ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ ’موکسی‘ کا ایک چھوٹا ورژن مریخ پر انسانی مشن سے پہلے بھیجا جا سکتا ہے تاکہ وہاں زمین کی طرح زیادہ درختوں کی شرح سے مسلسل آکسیجن پیدا کی جا سکے۔
اس حوالے سے ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ کسی دوسرے سیارے پر موجود وسائل کو استعمال کرنے اور انہیں کیمیائی طور پر تبدیل کرنے کا پہلا مظاہرہ ہوگا جو خلاء میں انسانی مشن کے لیے نہایت مفید ثابت ہوگا۔

یہ بھی پڑھیے: ’ایکو ایپ‘ ہمارے لیے کیا کرے گی؟