بیوروکریسی کے اعلیٰ سطح پر تقرر و تبادلوں کا سلسلہ جاری ،ساجد بلوچ سیکریٹری نیشنل سیکیورٹی ڈویژن تعینات
Stay tuned with 24 News HD Android App
(بابر شہزاد ترک) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بیوروکریسی کے اعلیٰ سطح پر تقرر و تبادلوں کا سلسلہ جاری ہے۔ تقرری کے منتظر سینئر افسر ساجد بلوچ کو سیکریٹری نیشنل سیکیورٹی ڈویژن تعینات کر دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں تقرری کے منتظر پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس گریڈ 21 کے ساجد بلوچ سول سرونٹس ایکٹ 1973 کے سیکشن 10 کے تحت سیکریٹری، نیشنل سیکیورٹی ڈویژن تعینات کئے گئے ہیں،سیکریٹری، نیشنل سیکیورٹی ڈویژن کا اضافی چارج قبل ازیں سیکریٹری کابینہ ڈویژن کامران علی افضل کو تفویض کیا گیا تھا،علاوہ ازیں سینٹ سیکریٹریٹ میں تعینات آفس مینجمنٹ گروپ، گریڈ 18 کی مہوش ریاض کے ڈیپوٹیشن کی مدت میں 24 جنوری 2026 سے 2 سال کی توسیع کی گئی ہے، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے تقرر و تبادلوں کے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیئے ہیں۔
ساجد بلوچ کی تعیناتی اہم قومی معاملات میں پالیسی سازی اور سیکیورٹی امور میں ہم آہنگی کے تناظر میں اہم قرار دی جا رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:14 سالہ بھارتی بلے باز نے تیز ترین سینچری کا ریکارڈ بنا ڈالا