مدارس کی رجسٹریشن میں تاخیر حربے کسی صورت برداشت نہیں؛وفاق مدارس
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)وفاق المدارس نے دینی مدارس کی رجسٹریشن کے حوالے سے اتحاد تنظیمات موقف کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں ہونیوالی قانون سازی کا خیر مقدم کیا ہے۔
اعلامیہ کے مطابق دینی مدارس قانون کے مطابق مدارس کو فوری رجسٹرڈ کروائے ۔صوبائی ناظمین وفاق صوبائی اسمبلیوں سے قانون سازی کیلئے ممبران اسمبلی سے رابطے کریں۔ مدارس کی رجسٹریشن میں تاخیر حربے کسی صورت برداشت نہیں ۔
تفصیلات کے مطابق صدر وفاق المدارس العربیہ مفتی تقی عثمانی کے زیرصدارت وفاق المدارس العربیہ کا اہم اجلاس ہوا،اجلاس میں سربراہ جےیوآئی و سرپرست اعلیٰ وفاق المدارس مولانا فضل الرحمان سمیت دیگر شریک ہوئے ۔اجلاس نے مدارس کو عسکری تحریکوں یا دہشت گردی کے واقعات سے نتھی کرنے پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔
اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ دینی مدارس کا کسی بھی قسم کی عسکری کارروائیوں سے کوئی تعلق نہیں ۔ پاکستان کے تمام علماء کرام نے ہمیشہ پاکستان میں کام کرنے والی مسلح تنظیموں کی مخالفت کی ہے۔
اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں نفاذ شریعت کا واحد راستہ پر امن جدوجہد ہے اس کیلئے اسلحہ اٹھانا بالکل غلط ہے۔ وفاق المدارس کے قائدین نے تمام مدارس کو تاکید کی کہ اس بے بنیاد پروپیگنڈہ کی فوری تردید کریں۔
یہ بھی پڑھیں:سکول بند کرنے کے افواہیں، محکمہ تعلیم نے وضاحت جاری کردی