پنجاب میں 31 مارچ 2026 تک آبی پرندوں کے شکار کی اجازت دیدی گئی

مستند اسلحہ لائسنس ہونا لازمی،شوٹنگ پرمٹ کے ساتھ ہفتہ اور اتوار کو شکار کھیلا جا سکے گا : محکمہ وائلڈ لائف

Oct 01, 2025 | 13:59:PM
 پنجاب میں 31 مارچ 2026 تک آبی پرندوں کے شکار کی اجازت دیدی گئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ثمرہ فاطمہ)  پنجاب میں یکم اکتوبر 2025 تا 31 مارچ 2026 تک آبی پرندوں کے شکار کی اجازت دیدی گئی ہے۔

 شکار کیلئے مستند اسلحہ لائسنس ہونا لازم ہے، شکار صرف مستند شوٹنگ پرمٹ کے ساتھ محض ہفتہ اور اتوار والے دن کھیلا جائے گا۔

پنجاب بھر کے پروٹیکٹڈ ایریاز میں ہر قسم کا شکار ممنوع ہے،شکار کیلئے پرندوں کی مقررہ تعداد وائلڈ لائف ایکٹ جدول اول کے مطابق ہو گی،پرندوں کی مقررہ تعداد سے تجاوز جرم تصور ہوگا،  گاڑی میں سوار ہو کر شکار کرنا ممنوع ہے  اور شکار کے دوران لوگوں کی فصلوں و املاک کو نقصان نہ پہنچائیں۔

یہ بھی پڑھیں:اسرائیل کا گلوبل صمود فلوٹیلا کی کشتیوں کو سمندر میں ڈبونے کا گھناؤنا منصوبہ بے نقاب

 چیف وائلڈ لائف رینجر مبین الٰہی نے  کہا ہے کہ آبی پرندوں کے موسم شکار کے شروع ہونے پر صوبہ بھر میں تمام وائلڈ لائف رینجرز مرغابی کے قانونی شکار کی مانیٹرنگ کریں گے اور کہا کہ محکمہ کے زیر انتظام تمام ہاٹ سپاٹس کی کڑی نگرانی کی جائے گی۔ 

اعلامیے کی کاپی ڈائریکٹر جنرل پاکستان رینجرز پنجاب ، انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب ، تمام ڈویژنل کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز ، ڈپٹی چیف وائلڈلائف رینجرز اور اسسٹنٹ چیف وائلڈلائف رینجرز کو ارسال کردی گئی ہے۔