بلوچستان میں بلدیاتی ضمنی انتخابات کل ہونگے، تیاریاں مکمل

Oct 01, 2025 | 13:59:PM
بلوچستان میں بلدیاتی ضمنی انتخابات کل ہونگے، تیاریاں مکمل
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)بلوچستان میں بلدیاتی اداروں کے چیئرمین اور وائس چیئرمین کی خالی نشستوں پر ضمنی انتخابات کل منعقد ہوں گے۔

صوبائی الیکشن کمشنر کے مطابق انتخابات کیلئے تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں، خالی نشستوں میں سوراب یونین کونسل 22، انجیرا، مہرآباد اور سوراب کی میونسپل کمیٹی شامل ہیں۔

اعلامیے کے مطابق شیرانی میونسپل کمیٹی، یونین کونسل 08، کیچ یونین کونسل 37، 38 اور ژوب کی ڈسٹرکٹ کونسل بھی الیکشن میں شامل ہیں۔

انتخابات کے شفاف انعقاد کیلئے متعلقہ اضلاع کے اے سی، اے ڈی سی اور ڈی ای اوز کو ریٹرننگ اور پریذائیڈنگ افسر مقرر کیا گیا ہے جبکہ یکم اور 2 اکتوبر کو انہیں مجسٹریٹ کے اختیارات بھی تفویض کیے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:جلدی کریں بھرتیاں کھل گئیں،عمر کی حد 18 سے 35 سال مقرر

صوبائی الیکشن کمشنر نے ہدایت کی ہے کہ تمام متعلقہ حکام اور ادارے انتخابی ضابطہ اخلاق پر سختی سے عملدرآمد کو یقینی بنائیں، متعلقہ یونین کونسلز میں انتخابی مواد کی فراہمی آج مکمل کر دی جائے گی۔