غزہ کو بین الاقوامی فورس کے سپرد کرنا نو آبادیاتی منصوبہ ہے: فلسطینی رہنما  

Oct 01, 2025 | 10:19:AM
غزہ کو بین الاقوامی فورس کے سپرد کرنا نو آبادیاتی منصوبہ ہے: فلسطینی رہنما  
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ( ویب ڈیسک )فلسطینی رہنما مصطفیٰ برغوثی نے کہا ہےکہ غزہ کو بین الاقوامی فورس کے سپرد کرنا نو آبادیاتی منصوبہ ہے۔

ایک بیان میں فلسطینی رہنما مصطفیٰ برغوثی نے کہا کہ امریکی صدر کا مکمل جھکاؤ اسرائیل کی جانب ہے، فلسطینی عوام کو آزادانہ جمہوری انتخابات کا حق دیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ امریکی منصوبے میں  فلسطینی ریاست اور قبضے کے خاتمے کا ذکر تک نہیں کیا گیا، اسرائیل سست انخلاکے بہانے جنگ دوبارہ چھیڑ سکتا ہے۔

 یہ بھی پڑھیں:علیمہ خان پی ٹی آئی کی نئی سربراہ؟ پارٹی میں اختلافات شدت اختیار کر گئے

مصطفیٰ برغوثی کا کہنا تھا کہ سابق برطانوی وزیر اعظم ٹونی بلیئر کا کردار بالکل ناقابلِ قبول ہے، بلیئر کی عراق جنگ میں جھوٹی کہانی اب بھی یاد ہے۔