الیکشن کی تاریخ آنے پر جیالے بھی متحرک، علاقائی سطح پر انتخابی مہم کا آغاز

Oct 01, 2023 | 22:52:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے عام انتخابات کی تاریخ کے اعلان کے بعد سیاسی جماعتوں کی جانب سے سیاسی سرگرمیوں شروع ہوچکی ہیں اور اسی سلسلے میں ہی پاکستان پیپلز پارٹی نے الیکشن 2024ء کی تیاریوں کا باقاعدہ آغاز کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے علاقائی سطح پر انتخابی مہم کا آغاز کردیا گیا ہے اور حلقہ این اے 237 اور پی ایس 105 کیلئے الیکشن آفس کا افتتاح کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیے: خیبرپختونخوا میں جنوری کے آخر میں انتخابات مشکل ہیں، مولانا فضل الرحمن

یہ الیکشن ڈیفینس ویو یوسی فائیو میں قائم کیا گیا ہے جس کا افتتاح پاکستان پیپلز پارٹی کئے سینئر رہنما سعید غنی نے کیا جو خود بھی اسی حلقے سے انتخابات میں حصہ لیں گے۔

الیکشن آفس ڈیفنس ویو یوسی فائیو کے مقامی رہنما اویس مروت کی جانب سے قائم کیا گیا اور اس موقع پر چنیسر ٹاؤن چیئرمین فرحان غنی سمیت جیالوں اور علاقہ مکینوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔