گوجرانوالہ؛ گلے پر ڈور پھر نے سے نوجوان جاں بحق

Oct 01, 2023 | 21:59:PM
گوجرانوالہ؛ گلے پر ڈور پھر نے سے نوجوان جاں بحق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زاہد اقبال رانا )گوجرانوالہ میں فلائی اوور پرڈنگہ پھاٹک کے قریب گلے پر کٹی پتنگ کی ڈور پھرنے سے نوجوان جاں بحق ہوگیا،24 سالہ مصطفی کی نعش کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا،جاں بحق ہونے والا نوجوان نجی ہاو¿سنگ سوسائٹی کا رہائشی تھا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق ڈور پھرنے سے نوجوان کی گردن پر گہرا کٹ لگا ،زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے مصطفی موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا ۔
حکومت کی طرف سے پابندی کے باوجود شہر میں پتنگ بازی عروج پر ہے،پولیس پتنگ بازی کو روکنے میں مکمل ناکام نظر آتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ن لیگ کی سابق رکن پنجاب اسمبلی بجلی چوری میں پکڑی گئیں