شہر لاہور میں اغوا کے واقعات میں اضافہ

Oct 01, 2022 | 22:54:PM
شہر لاہور، اغوا کے واقعات میں اضافہ، ایک ہفتے، 10مقدمات درج
کیپشن: اغوا کے واقعات میں اضافہ، امیج
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)شہر لاہور میں اغوا کے واقعات میں اضافہ، ایک ہفتے کے دوران 10 مقدمات درج ہوئے۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے کے دوران 6 خواتین، 4 مردوں کے اغوا کے مقدمات درج کئے گئے،شالیمار سے 17 سالہ منزہ کو اغواکرلیاگیا ،جس کا والدہ شاد بی بی کی مدعیت میں مقدمہ درج کیاگیا، جوہر ٹاو¿ن سے 16 سالہ اقصیٰ بشیر اغوا ہوئی ، والد محمد بشیر کی درخواست پر مقدمہ درج ہوا۔ اسی طرح یکی گیٹ سے 20 سالہ ماہ نورکو اغواکرلیاگیاجس کا والد محمد نعیم کی مدعیت میں مقدمہ درج ہوا، کاہنہ سے 18 سالہ کلثوم اغواہوئی ، بھائی محمد حسین کی درخواست پر مقدمہ کاٹاگیا۔
نصیر آباد سے فیاض الحق اغواہو گیا ،جس کے بھائی احسان الحق کی درخواست پر مقدمہ درج کیاگیا، لیاقت آباد سے شادی شدہ مریم بی بی کو اغوا کرلیاگیا،جس کا مقدمہ اس کے شوہر ظفر اقبال کی مدعیت میں درج کیا گیا۔
چوہنگ سے 75 سالہ امیر علی،اکبری گیٹ سے 16 سالہ رشید ،رائیونڈ سٹی سے نوجوان سکندر رؤف اورگجرپورہ سے 17 سالہ حمزہ اغواہوا۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان پیش نہ ہوئے تو گرفتار کیا جا سکتا ہے، اسلام آباد پولیس