کسان اتحاد کا احتجاجی دھرنا آج چوتھے روز بھی جاری

Oct 01, 2022 | 13:07:PM
کسان اتحاد کا احتجاجی دھرنا آج چوتھے روز بھی جاری
کیپشن: کسانوں
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) کسان اتحاد کے حکومت کے ساتھ مذاکرات مسلسل ناکام ہونے کے باعث،  کسان اتحاد کا احتجاج آج بھی جاری ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق دھرنے میں شریک متعدد کسانوں کی طبیعت ناساز ہے، تین روز سے کھلے آسمان تلے رہنے والے کسانوں کی قوت مدافعت جواب دینے لگی ہے۔

میاں چنوں سے تعلق رکھنے والے علی نامی کسان کی طبیعت بگڑنے پر اسے پمز منتقل کردیا گیا۔

واضح رہے کہ چیئرمین کسان اتحاد یونین نے حکومت کوآج  تک کی وارننگ دیتے ہوئے کہاتھاکہ میں نے کسانوں سے آج رات کا وقت لیا ہے،کل پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے جا کے مریں گے۔