درآمدی ایل این جی کی نئی قیمتوں کا اعلان

Oct 01, 2021 | 22:43:PM
ایل این جی درآمدی قیمت
کیپشن: ایل این جی

 (نیوزایجنسی )اوگرا نے درآمدی ایل این جی کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق سوئی نادرن سسٹم کےلئے درآمدی ایل این جی کی فی یونٹ قیمت میں 2.0359ڈالر جبکہ سوئی سدرن سسٹم پرایل این جی کی قیمت میں2.1369ڈالر فی یونٹ اضافہ کردیا گیا۔ سوئی نادرن سسٹم پرایل این جی کی نئی قیمت 15.3534جبکہ سوئی سدرن سسٹم پر ایل این جی کی نئی قیمت 15.0918ڈالرفی ایم ایم بی ٹی یو  مقرر کی گئی ہے۔سوئی نادرن سسٹم پر اگست میں ایل این جی کی قیمت 13.2175ڈالر فی یونٹ جبکہ سوئی سدرن سسٹم پر اگست میں ایل این جی کی قیمت 12.9549ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو تھی۔ 

 یہ بھی پڑھیں:آرمی چیف جنرل باجوہ سے ڈنمارک کے وزیر خارجہ کی ملاقات