رمیز راجا کا صوبائی ٹیموں کے کوچز کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار۔۔چھٹی کا امکان

Oct 01, 2021 | 18:18:PM
رمیز راجا کا ،صوبائی کوچز،کی،چھٹی کا عندیہ
کیپشن: رمیز راجا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) پی سی بی کے نئے چئیرمین رمیز راجہ اگلے ہفتے کراچی کا دورہ کریں گے۔  6 صوبائی ٹیموں کے کوچز و سلیکٹرزکی بھی چھٹی کا عندیہ دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ  دورے کے دوران وہ  کراچی کی بزنس کمیونٹی سے ملاقات کریں گے ۔پی سی بی نجی شعبے کے ساتھ ملکر کرکٹ کے ترقی کے لئے کام کرنا چاہتی ہے،رمیز راجا کا یہ دورہ اسی سلسلے کی کڑ ی ہے۔

دوسری جا نب رمیز راجہ نے صوبائی ٹیموں کے کوچز کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہارکرتے ہوئے انہیں مستقبل میں کسی بھی قسم کی امید نہ رکھنے سے آگاہ کردیا۔پہلے کوچ مصباح الحق اور وقار یونس کااستعفیٰ، پھر چیف ایگزیکٹو وسیم خان کے استعفے کے بعد نئے چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے 6 صوبائی ٹیموں کے کوچز و سلیکٹرزکی بھی چھٹی کا عندیہ دے دیا۔ذرائع کے مطابق رمیز راجہ نے 6 صوبائی ٹیموں کے کوچز و سلیکٹر ز کے ساتھ ورچوئل میٹنگ کی جس میں سندھ کے کوچ باسط علی، بلوچستان کے کوچ فیصل اقبال، سینٹرل پنجاب کے عبدالرزاق، کے پی کے عبدالرحمن، سدرن پنجاب کے شاہد انور اور نادرن پنجاب کے اعجاز احمد جونیئر نے شرکت کی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ رمیز راجہ نےانہیں مستقبل میں کسی قسم کی امید نا رکھنے سے آگاہ کرتے ہوئے واضح کردیا کہ سلیکشن اور کوچنگ میں ان کا مستقبل شاید نہ ہو ، روایتی اور پرانا انداز اب نہیں چل سکے گا۔ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ رمیز راجہ نے کوچز کو سیدھا پیغام دے دیا، اب سب تبدیل ہونے جارہا ہےکیونکہ وہ ان کی کارکردگی سے مطمئن نہیں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:ہنی مون پر گئی اداکارہ منال نے شوہر پر ٹارچر کرنے کا الزام عائد کر دیا