کالعدم تحریک لبیک کے سربراہ سعد رضوی کو بڑا ریلیف مل گیا

Oct 01, 2021 | 12:35:PM
سعد رضوی
کیپشن: سعد رضوی کو بڑا ریلیف مل گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)لاہور ہائیکورٹ نے کالعدم تحریک لبیک کے سربراہ سعد رضوی کی نظر بندی کالعدم کر دی ۔

تفصیلات کے مطابق جسٹس طارق سلیم شیخ نے سعد رضوی کے چچا امیر حسین کی درخواست منظور کر لی ۔عدالت نے فریقین کے وکلا دلائل مکمل ہونے کے بعد حافظ سعد رضوی کی نظر بندی کا حکم کالعدم قرار دے دیا۔
 واضح رہے کہ صوبائی نظر ثانی بورڈ نے 2 جولائی کو نظربندی میں توسیع کے لئے حکومتی درخواست مسترد کر دی تھی۔ صوبائی نظر ثانی بور ایم پی او کے تحت نظر بندی میں توسیع کی درخواست خارج کی تھی، توسیع نہ ہونے پر سعد رضوی کو انسداد دہشتگردی ایکٹ کے تحت 10 جولائی کو دوبارہ نظر بند کر دیا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں : ڈی آئی جیز کی ایڈیشنل آئی جی کے عہدے پر ترقی