ڈی آئی جیز کی ایڈیشنل آئی جی کے عہدے پر ترقی

Oct 01, 2021 | 10:10:AM
  ڈی آئی جیز کی ایڈیشنل آئی جی کے عہدے پر ترقی

(24 نیوز) 9   ڈی آئی جیز کو ایڈیشنل آئی جی کے عہدے پر ترقی دینے کی منظوری، ڈی آئی جی اختر حیات کی گریڈ 21 میں ترقی، ڈی آئی جی سلمان چودھری کو گریڈ 21 مل گیا۔

 تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی عبدالقادرقیوم، ڈی آئی جی مقصودالحسن، ڈی آئی جی اللہ بخش، ڈی آئی جی ڈاکٹرعثمان انور اور ڈی آئی جی ذوالفقارحمید کو گریڈ 21 میں ترقی دیدی گئی، ڈی آئی جی زعیم اقبال شیخ اور ڈی آئی جی وصال فخرسلطان کو گریڈ 21 مل گیا۔

وفاقی حکومت نے دو پولیس افسروں کے تبادلے کر دیئے، وفاقی حکومت نے پنجاب حکومت کو مذکورہ پولیس افسروں کو ریلیو کرنے کا حکم بھی جاری کر دیا، ڈی پی او نارووال سید علی اکبر شاہ اورایس پی کیپٹن (ر)سید ذیشان حیدر  کا تبادلہ، ایس پی سید علی اکبر شاہ کا اسلام آباد پولیس کا بھی تبادلہ کردیا گیا ہے  ۔ ایس پی کیپٹن (ر) سید ذیشان حیدر کی خدمات  پنجاب سے موٹروے پولیس کے سپرد کردی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: تیزہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ ملک بھر میں بارش ہی بارش