مریم نواز شریف کی جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی 20 سیریز جیتنے پر قومی ٹیم کو مبارکباد
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی 20 سیریز جیتنے پر قومی ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ ساؤتھ افریقہ کے خلاف ٹی 20 سیریز میں شاندار کامیابی پوری قوم کے لیے باعثِ فخر ہے۔
مریم نواز شریف نے مبارکباد کے پیغام میں کہا ہےکہ قومی ٹیم نے جیت کے لیے جس عزم، محنت اور اتحاد کا مظاہرہ کیا وہ قابلِ تحسین ہے، وزیراعلٰی پنجاب نے کہا امید ہے قومی کرکٹ ٹیم اسی جذبے کے ساتھ وننگ ٹریک کو برقرار رکھے گی۔
یہ بھی پڑھیں:بلوچستان :12 اضلاع میں خشک سالی کی شدت بڑھنے کا امکان