معمرراناکاپہلا سٹیج ڈرامہ’’ یہ چوڑیاں‘‘ دوسرے ہفتے میں داخل

 اسے نہ صرف پورے پاکستان بلکہ دیگر ممالک میں بھی پیش کریں گے،نسیم وکی ،معمرراناکی پریس کانفرنس

Nov 01, 2025 | 15:46:PM
 معمرراناکاپہلا سٹیج ڈرامہ’’ یہ چوڑیاں‘‘ دوسرے ہفتے میں داخل
کیپشن: نسیم وکی،معمررانااوردیگر پریس کانفرنس کررہے ہیں
سورس: 24 News
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)لاہور میں جاری سٹیج ڈرامہ’’ یہ چوڑیاں‘‘ دوسرے ہفتے میں داخل ہو گیا،لالی ووڈکے سپر اسٹار معمر رانا پہلی مرتبہ تھیٹرپر جلوہ گر ہوئے ہیں۔
لاہورکے محفل تھیٹرمیں پریس کانفرنس کرتے ہوئےڈرامے کے رائٹراورڈائریکٹرنسیم وکی نے کہا کہ ڈرامے نے سپر ہٹ فلم’’ چوڑیاں‘‘ کی یاد تازہ کر دی،معمرراناسمیت سٹار کاسٹ کے ساتھ ڈرامے کو دیکھنے والوں نے توقع سے بڑھ کر پیار دیا ۔
 نسیم وکی نے مزیدکہا کہ ڈرامے کو ملنے والی پذیرائی نے پوری ٹیم کو حوصلہ دیا ہے اور اب یہ ڈرامہ نہ صرف پورے پاکستان بلکہ دنیا کے دیگر ممالک میں بھی کریں گے، تنقید سے ہمارے حوصلے پست نہیں بلکہ بلند ہوئے ہیں ۔
معمر رانا نے اس موقع پرکہا کہ نسیم وکی نے پندرہ سال قبل ’’چوڑیاں‘‘ سٹیج کرنے کے لئے کہاتھا لیکن میں ذہنی طور پر اس کے لئے تیار نہیں تھا ،اب یہ کیا اور پبلک نے جو رسپانس دیا وہ ناقابل بیان ہے، عزت دینے والی اللہ کی ذات ہے، انشاء اللہ یہ سلسلہ جاری رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں:شادی جب قسمت میں ہوگی اورجس کیساتھ لکھی ہوگی ہوجائے گی، صبا قمر
 نسیم وکی نے مزید کہا کہ ڈرامہ دوسرے سپیل میں داخل ہوگیا ہے اور یہ جب تک پبلک کا رسپانس اور پیار ملتا رہے گااسے جاری رکھیں گے۔
 ڈرامہ’’ یہ چوڑیاں‘‘ کی نمایاں کاسٹ میں اداکار معمر رانا، نسیم وکی، خوشبو، مناہل خان، اچھی خان، اکرم اداس اور دیگر شامل ہیں۔