شادی جب قسمت میں ہوگی اورجس کیساتھ لکھی ہوگی ہوجائے گی، صبا قمر

Nov 01, 2025 | 12:21:PM
شادی جب قسمت میں ہوگی اورجس کیساتھ لکھی ہوگی ہوجائے گی، صبا قمر
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)معروف اداکارہ صبا قمر نے کہاہے کہ ان کی شادی جب قسمت میں لکھی ہوگی اور جس کے ساتھ ہونی ہوگی ہو جائے گی۔
صباقمرنے ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی جہاںان سے میزبان نے سوال کیا کہ جو بھی اداکارہ عثمان مختار کیساتھ کام کرتی ہیں ان کی شادی ہوجاتی ہے اور یہ بات کافی مشہور ہے آپ کا اس بارے میں کیا خیال ہے۔


اس سوال کے جواب میں باصلاحیت اداکارہ نے کہا کہ جب ان کی شادی قسمت میں لکھی ہوگی اور جس کیساتھ لکھی ہوگی ہو جائے گی، ابھی تو وہ آن اسکرین رومانس سے لطف اندوز ہو رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:کترینہ کیف کی نجی تصاویر وائرل، مداح سیخ پاہوگئے

محبت کے بارے میں گفتگوکرتے ہوئے صبا قمرنے کہا کہ وہ اتنی مصروف ہوتی ہیں کہ ان کی 8 گھنٹے کی نیند بھی مشکل سے پوری ہوتی ہے ایسے میں وہ محبت کیلئے وقت کیسے نکالیں۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ اس بات پر یقین رکھتی ہیں کہ شادی محبت اور بچے یہ سب قسمت میں لکھے ہوتے ہیں اس لئے نہ وقت سے پہلے مل سکتے ہیں نہ ہی وقت کے بعد، جس وقت جو چیز لکھی ہوگی تب ہی ملے گی چاہیں آپ جتنا زور لگا لیں۔