وائٹ ہاؤس میں صحافیوں کا داخلہ بند
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)امریکی صدر دفتر وائٹ ہاؤس نےصحافیوں کے داخلے پر نئی پابندیاں عائد کر دیں۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق صحافی اب پریس سیکرٹری اور دیگر اعلیٰ حکام کے دفاتر میں بغیر اجازت داخل نہیں ہو سکیں گے۔
نئی پالیسی کے تحت "اپر پریس روم "میں داخلہ پیشگی اپائنٹمنٹ پر ممکن ہوگا۔
اعلامیے کے مطابق صحافیوں کے داخلے پر پابندی کا فیصلہ فوری طورپر نافذ العمل ہوگا۔
اقدام حساس معلومات کے تحفظ کے لیے اٹھایا گیا ہے۔
یاد رہے کہ پینٹاگون میں گزشتہ ماہ نافذ کی گئی اسی نوعیت کی پابندیوں کے بعد یہ دوسرا اقدام ہے۔
مزید پڑھیں: گوجرانوالہ پاکستان کے آلودہ ترین شہروں میں پہلے نمبر پر آگیا