ایف آئی اے نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو سات نومبر کو طلب کر لیا

Nov 01, 2022 | 20:57:PM
ایف آئی اے نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو سات نومبر کو طلب کر لیا
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) ایف آئی اے نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو سات نومبر کو لاہور آفس طلب کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق عمران خان نے الیکشن کمیشن میں تحریک انصاف کے لاہور اکاونٹ سے لاتعلقی کا اظہار کیا تھا تاہم عمران خان کو وضاحت دینے کے لیے سات نومبر کو لاہور آفس میں طلب کیا گیاہے ۔ اکاونٹ کی ڈیٹیلز کے اوپنگ فارم میں عمران خان کا اتھارٹی لیٹر لگا ہوا ہے ۔سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی بھی دوبارہ طلبی کی گئی ہے شاہ محمود قریشی کو   عمران خان کے ساتھ ہی طلب کیا گیا ہے ۔