آرمی چیف کا آرمی ایئر ڈیفنس کمانڈ ہیڈکوارٹر کا دورہ

Nov 01, 2022 | 17:26:PM
آرمی چیف کا آرمی ایئر ڈیفنس کمانڈ ہیڈکوارٹر کا دورہ
کیپشن: اس موقع پر کمانڈر آرمی ایئرڈیفنس کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل طفر اقبال نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔
سورس: 24 نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آرمی ایئرڈیفنس کمانڈ ہیڈکوارٹر میں افسروں اور جوانوں سے ملاقات کی اور ان کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔

اس موقع پر کمانڈر آرمی ایئرڈیفنس کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل طفر اقبال نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔

اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ دور حاضر کی جنگوں میں ایئرڈیفنس بہت اہمیت کا حامل ہے۔ انہوں نے ایئرڈیفنس ویپن سسٹم کی مسلسل اپ گریڈیشن پر زور دیا۔

یہ بھی پڑھیے: ریکوڈک صدارتی ریفرنس، سپریم کورٹ نے عدالتی معاونین مقرر کر دیئے