کوہلی پر دہشت۔۔سوڈھی نے بھارتی کپتان کے خلاف نیا ریکارڈ بنا دیا 

Nov 01, 2021 | 08:14:AM
ویرات، کوہلی، ایش ،سوڈھی
کیپشن: ویرات کوہلی اور ایش سوڈھی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) متحدہ عرب امارات میں ہونیوالے ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے دوران نیوزی لینڈ کی جانب سے کھیلنے والے لیگ سپنر ایش سوڈھی بھارتی کپتان ویرات کوہلی کو  کو ٹی 20 کرکٹ میں تین دفعہ آؤٹ کرنے والے پہلے باؤلر بن گئے ۔

کرکٹ اینالسٹ مظہر ارشد  نے ٹویٹر پر ایک ٹویٹ شئیر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ نیوزی لینڈ کے لیگ سپنر ایش سوڈھی دنیائے کرکٹ کے واحد باؤلر ہیں جنہوں نے ٹی 20 کرکٹ میں ویرات کوہلی کو تین دفعہ آؤٹ کیا ہے۔ ایش سوڈھی نے 2016 کے ورلڈکپ میچ میں بھی ویرات کوہلی کی وکٹ حاصل کی تھی۔ یاد رہے کہ گزشتہ رات بھی بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی ایش سوڈھی کی  گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے ۔

 یہ بھی پڑھیں: اب ایک ہی راستہ ہے کہ افغان ٹیم نیوزی لینڈ کو بری طرح ہرائے، گواسکر اور ہربھجن سنگھ کی دعائیں