اب ایک ہی راستہ ہے کہ افغان ٹیم نیوزی لینڈ کو بری طرح ہرائے، گواسکر اور ہربھجن سنگھ کی دعائیں

Nov 01, 2021 | 00:06:AM
ہربھجن سنگھ،گواسکر،بھارت ،ہار،نیوزی لینڈ
کیپشن: ہر بھجن سنگھ،سنیل گواسکر،فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹر نگ ڈیسک )ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں نیوزی لینڈ کے ہاتھوں 8 وکٹوں سے بدترین شکست کے بعد سابق بھارتی کرکٹرز بھی بو کھلاگئے۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی کے پرو گرا م میں گفتگو کر تے ہو ئےبھارت کے سابق کرکٹر سنیل گواسکر کا کہنا ہے کہ اب ہمیں دعا کرنی ہو گی کہ افغانستان کی ٹیم نیوزی لینڈ کو بری طرح ہرائے۔انہوں نے کہا کہ جیسا نیوزی لینڈ کی ٹیم کھیل رہی ہے ، افغانستان کا جیتنا مشکل دکھائی دے رہا ہے۔سنیل گواسکر کا کہنا تھا کہ فائنل الیون ہی درست نہیں ، اس لیے یہ سب کچھ دیکھنا پڑ رہا ہے۔

اسی طرح ہربھجن سنگھ کا کہنا تھا کہ ہم صرف ٹیم سلیکشن کی وجہ سے نہیں بلکہ اچھے سٹروک نہ کھیلنے کی وجہ سے ہار ے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:نیوزی لینڈ سے شکست کےبعد بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے بڑا اعلان کر دیا