تائیوان میں زلزلے کے شدید جھٹکے

May 01, 2026 | 23:23:PM
تائیوان میں زلزلے کے شدید جھٹکے
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24  نیوز )تائیوان میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.6 ریکارڈ کی گئی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق تائیوان میں زلزلے کے شدید جھٹکوں کے باعث لوگ خوفزدہ ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے۔جرمن ریسرچ سینٹر کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.6 ریکارڈ کی گئی۔

 زلزلے کی گہرائی 96 کلومیٹر تھی۔ جس کے باعث اس کے اثرات نسبتاً کم شدت کے ساتھ سطح پر محسوس ہوئے۔ماہرین کے مطابق گہرائی زیادہ ہونے کی وجہ سے عام طور پر جانی و مالی نقصان کا خطرہ کم ہوتا ہے.

 تاہم صورتحال کی مکمل تفصیلات مقامی حکام کی جانب سے جاری کی جائیں گی۔
 

یہ بھی پڑھیں :پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج یوم مزدور منایا جارہا ہے