تحریک نفاذ فقہ جعفریہ نےترلائی مسجد خودکش حملے کی تحقیقاتی رپورٹ کو باعث تشویش قرار دیدیا

May 01, 2026 | 18:30:PM
تحریک نفاذ فقہ جعفریہ نےترلائی مسجد خودکش حملے کی تحقیقاتی رپورٹ کو باعث تشویش قرار دیدیا
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ارشاد قریشی )ترلائی مسجد پر خودکش حملے کی تحقیقات اور تین ممالک سے سہولت کاری کی خبر پر تحریک نفاذ فقہ جعفریہ پاکستان نے اپنا رد عمل دیتے ہوئےاس امر کو باعثِ تشویش و لمحہ فکریہ قرار دے دیا ہے، ترجمان تحریکِ نفاذِ فقہِ جعفریہ پاکستان نے کہا کہ نظریۂ اساسی پر قائم وطنِ پاکستان کی ترقی و استحکام کے تمام دشمنوں کے نام بےنقاب کیے جائیں۔ 

انھوں نے کہا کہ تحریک نفاذ فقہ جعفریہ پاکستان 90 کی دہائی سے بیرونی فنڈنگ روکنے اور ملوث ممالک سے سفارتی احتجاج کا مطالبہ کر رہی ہے، ازلی دشمن بھارت کے ساتھ سٹریٹیجک معاہدے کرنے والے بھی قابل اعتبار نہیں ہو سکتے ہیں ۔

ترجمان نے کہا کہ انسدادِ دہشتگردی کیلئے موسویؒ امن فارمولہ اور تجدید شدہ نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد ناگزیر ہے، کالعدم دہشتگرد جماعتیں بیرونی ایجنسیوں کے مذموم مقاصد کیلئے مقامی سہولتکار کا کردار ادا کرتی ہیں، کالعدم جماعتوں کے ساتھ حکمرانوں و سیاستدانوں کے تعلقات متاثرینِ دہشتگردی کے زخموں پر نمک پاشی ہے۔

یہ بھی پڑھیں :پاکستان میں ترکیہ کے سفیر کی وزیرخارجہ سے ملاقات