سالانہ بچت پروگرام میں پنجاب نے وفاق کو پیچھے چھوڑ دیا،ڈومیسٹک سیونگ 13.6 فیصد رہی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(علی رامے )پنجاب حکومت نے سالانہ بچت پروگرام میں وفاق کو پیچھے چھوڑ دیا، پنجاب کی ڈومیسٹک سیونگ ریٹ 13.6 فیصد تک پہنچ گئی، گروتھ سٹریٹجی ونگ کے مطابق پاکستان کی بچت کی شرح کم ہو کر 7.1 فیصد رہ گئی۔
رپورٹ کے مطابق پنجاب کی بچت میں نمایاں اضافہ، 2009 سے مسلسل بہتری ہوئی ہے ، قومی/صوبائی بچت کی شرح پنجاب میں 20.7 فیصد تک جا پہنچی ہے ، حکومت پاکستان کی مجموعی شرح 14 فیصد کے قریب محدود رہی ، سرمایہ کاری میں بھی پنجاب آگے، شرح 16.6 فیصدرہی ۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ قومی سطح پر سرمایہ کاری 14.3 فیصد رہی، پنجاب میں معاشی سرگرمیاں تیز ہوگئیں، سرمایہ کاری کا رجحان بہتر رہا ہے،سرمایہ کاری اور بچت میں بہتری مالی نظم و ضبط میں بہتری کا نتیجہ ہے،پنجاب میں رفتار برقرار رکھنے کے لیے صنعتی ترقی ضروری قرار دی گئی ہے، پائیدار ترقی کے لیے پالیسی تسلسل کی ضرورت ہے ۔
یہ بھی پڑھیں :وزیر بحری امور کا کراچی پورٹ پر کارگو جہاز کی کامیاب برتھنگ کا اعلان