پی ٹی آئی میں فارورڈ بلاک؟ بیرسٹر گوہر کا اہم بیان آ گیا 

May 01, 2026 | 14:05:PM
پی ٹی آئی میں فارورڈ بلاک؟ بیرسٹر گوہر کا اہم بیان آ گیا 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پی ٹی آئی میں فارورڈ بلاک کے حوالے سے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا اہم بیان سامنے آ گیا ۔
پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ سہیل آفریدی کو بانی پی ٹی آئی نے وزیراعلیٰ کے پی نامزد کیا ہے، وہ بہترین کام کر رہے ہیں اور وہ اپنے عہدے پر برقرار رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:ایف آئی اے کو جدید خطوط پر استوار کرنا ہماراہدف ہے: محسن نقوی
بیرسٹر گوہر کا مزیدکہنا تھا کہ سہیل آفریدی کے خلاف مہم چلانے والے مایوس و ناکام ہوں گے، سہیل آفریدی کو پارٹی کی مکمل حمایت حاصل ہے، پی ٹی آئی میں کوئی فارورڈ بلاک نہیں ہے۔