معرکہ حق اور بنیان مرصوص کی مناسبت سے مزار اقبال پرشاندار تقریب 

 تعلیمی اداروں کے سربراہان اور طلبا کی شرکت، راحت فتح علی خان نے کلام اقبال پیش کر کے سماں باندھ دیا

May 01, 2026 | 12:52:PM
  معرکہ حق اور بنیان مرصوص کی مناسبت سے مزار اقبال پرشاندار تقریب 
کیپشن: راحت فتح علی خان کلام اقبال پیش کررہے ہیں
سورس: سوشل میڈیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)   معرکہ حق اور بنیان مرصوص کی مناسبت سے مزار اقبال پرشاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف تعلیمی اداروں کے سربراہان اور طلبا نے کثیر تعداد میں شرکت کی-
تقریب میں معروف گلوکار راحت فتح علی خان نے کلام اقبال پیش کر کے سماں باندھ دیا-
تقریب میں وائس چانسلر فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر خالد مسعود گوندل نے خصوصی شرکت کی،انہوں نے تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہاکہ آپریشن بنیان مرصوص میں اللّہ پاک کا فضل کرم ، قوم کی دعائیں اور افواج پاکستان کی پیشہ وارانہ مہارت نے بھارت کو شکست سے دوچار کیا،پاک بھارت جنگ کے دوران دس مئی کی صبح تہجد اور نماز فجر کی ادائیگی کے بعد پاک فوج نے چار گھنٹوں میں دنیا میں پاکستان کی عزت اور تکریم کو سربلند کر دیا ،10 مئی کے بعد دنیا میں پاکستان کے ڈاکٹرز اور طبی شعبہ سے منسلک افراد کو مزید عزت کی نگاہ سے دیکھا جانے لگا -
پروفیسرخالدمسعودگوندل نے کہاکہ مفکر پاکستان نے الگ وطن عزیز کا خواب دیکھ کر پاکستان کے حصول کی جدوجہد میں اہم کردار ادا کیا۔

یہ بھی پڑھیں:ڈگریوں کی تصدیق کا آن لائن نظام آج سے نافذ
اس موقع پر طبی اداروں کے سربراہان اور طلبا نے مفکر پاکستان ، وطن عزیز اور افواج پاکستان کے لئے خصوصی دعائیں مانگیں ۔