CSS امتحان میں کشمیری خواتین کی شاندار کامیابی

May 01, 2026 | 10:19:AM
CSS امتحان میں کشمیری خواتین کی شاندار کامیابی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)فیڈرل پبلک سروس کمیشن (ایف پی ایس سی) کی جانب سے سی ایس ایس مقابلے کے امتحان 2025 کے حتمی نتائج جاری کر دیے گئے ہیں، جن میں آزادکشمیر کی 4 خواتین امیدواروں نے نمایاں کامیابی حاصل کرتے ہوئے مختلف وفاقی سروس گروپس میں جگہ بنا لی، جبکہ آزادکشمیر سے کوئی بھی مرد امیدوار کامیاب نہ ہو سکا۔

جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر سے 12 ہزار 792 امیدواروں نے تحریری امتحان میں شرکت کی، تاہم صرف 355 امیدوار تحریری مرحلہ عبور کرنے میں کامیاب رہے۔ بعد ازاں ان میں سے 170 امیدواروں کو مختلف سرکاری سروس گروپس کے لیے منتخب کیا گیا، جن میں 84 مرد اور 86 خواتین شامل ہیں۔

مزید پڑھیں:پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج یوم مزدور منایا جارہا ہے

فیڈرل پبلک سروس کمیشن کے مطابق اس سال کامیابی کا تناسب محض 2.67 فیصد رہا، جو سی ایس ایس امتحان کے سخت اور مسابقتی معیار کی عکاسی کرتا ہے۔

آزادکشمیر سے کامیاب ہونے والی خواتین میں انیقہ فاطمہ، ایمن اسد، ولیجہ نثار اور صبا شاہ روم شامل ہیں، جنہوں نے اپنی محنت اور صلاحیتوں کے بل پر یہ اہم کامیابی حاصل کی۔