اماراتی شہریوں پر ایران، لبنان اورعراق کے سفر پر پابندی عائد

May 01, 2026 | 09:15:AM
اماراتی شہریوں پر ایران، لبنان اورعراق کے سفر پر پابندی عائد
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) متحدہ عرب امارات نے ایران، لبنان اور عراق کے لئے اپنے شہریوں کے سفر پر پابندی عائد کر دی ہے۔

 ان ممالک میں مقیم یا زیرِ سفر اماراتی شہریوں کو فوری طور پر وطن واپس آنے کی ہدایت جاری کی ہے۔

 متحدہ عرب امارات کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق یہ فیصلہ خطے میں جاری سکیورٹی صورتحال اور حالیہ علاقائی پیش رفت کے تناظر میں کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:امریکا کا ایران پر شدید اور تیز حملوں کی نئی لہر کےمنصوبہ کا انکشاف

 حکام نے شہریوں پر زور دیا ہے کہ وہ ہدایات پر سختی سے عمل کریں اور اپنی حفاظت کو ترجیح دیں۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ایران، لبنان اور عراق میں موجود اماراتی شہری جلد از جلد ان ممالک کو چھوڑ دیں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں وزارت خارجہ سے رابطہ کریں۔

حکام کے مطابق یہ اقدام احتیاطی تدبیر کے طور پر اٹھایا گیا ہے تاکہ بیرون ملک موجود شہریوں کی سلامتی کو یقینی بنایا جا سکے۔