سندھو میں پانی نہیں بہا تو بھارتی فوج کا خون بہے گا،بلاول بھٹو زرداری

May 01, 2025 | 22:08:PM
سندھو میں پانی نہیں بہا تو بھارتی فوج کا خون بہے گا،بلاول بھٹو زرداری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی کا بھارتی فیصلہ مستردکرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھو صرف دریانہیں ہے، یہ ہماری ثقافت اور تاریخ ہے، ہم جنگ نہیں چاہتے، مگر سندھو پر حملہ کرنے والے کا منہ توڑ دیں گے،سندھو میں پانی نہیں بہا تو پھر بھارتی فوج کا خون بہے گا،بھارت کے پاس پاکستان کیخلاف کوئی ثبوت ہے تو دکھاؤ، دہشت گردی بہانا ہے ، اصل نشانہ ہمارا سندھو ہے، سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

میرپورخاص میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پیپلز پارٹی  بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ میں اپنےمیرپورخاص واپس آیا ہو ں،سندھ کے عوام نے سازشی قوتوں کو شکست دیکر ثابت کردیاووٹ نہ پیر کا نہ میر، ووٹ بینظیر کا،ان کاکہناتھا کہ ہم نے عوام کی نمائندگی کرنی ہے اور حقوق کا تحفظ کرنا ہے ، عوام نے آج پھر ثابت کردیا کہ میرکانہ پیر کا ووٹ صرف بے نظیر کا۔

چیئرمین پیپلزپارٹی کاکہناتھا کہ عوام نے پیپلزپارٹی کا ساتھ دیا تو ہم نے جمہوریت کو بحال کیا،ہم کسی کے سامنے جھکتے نہیں ، اصولوں پر لڑتے رہیں گے،پیپلزپارٹی عوام کے حقوق کا تحفظ کرے گی، ان کاکہناتھا کہ نہروں کے مسئلے پر صوبے کے سیاسی یتیم احتجاج نہیں جشن منا رہے تھے،عبوری حکومت میں صدر عارف علوی تھے اس وقت دو فیصلے کئے گئے ،پہلا فیصلہ نئی نہریں بنانے کا کیا گیا، دوسرا فیصلہ ارسا نے کیا اور جعلی سرٹیفکیٹ جاری کیا کہ پانی موجود ہیں 6 نہریں بنا دیں۔ان کاکہناتھا کہ دھاندلی کی وجہ سے ہمارے پاس اکثریت نہیں،کٹھ پتلی پی ٹی آئی یا دوسری جماعتیں کچھ کرنا چاہتی ہیں تو انکا راستہ روک سکتا ہوں،پیپلز پارٹی اصولوں پر لڑتی آرہی ہے اور لڑتی رہے گی،عوام نے ہمیشہ پیپلز پارٹی کا ساتھ دیا ہے، شہید ذوالفقار علی بھٹو نے مزدوروں کو حقوق دلوائے، پیپلز پارٹی نے عوام کے حقوق کا تحفظ کرنا ہے۔

بلاول بھٹو زرداری کاکہناتھا کہ پیپلزپارٹٰی اور صدر زرداری نے طے کیا نئی نہریں نہیں بننے دیں گے،ان میں ہمت نہیں تھی کہ نہروں کے فیصلے پر آواز اٹھائیں تو انہوں نے صدر آصف علی زرداری پر تنقید شروع کردی،آصف علی زرداری کو سلام پیش کرتا ہوں نے جنہوں نے مجھے قابل ٹیم دی،مشترکہ مفادات کو نسل کو قائل کیا کہ دریائے سندھ پر نئی نہریں نہیں بن سکتیں،سی سی آئی میں اتفاق ہوا زبردستی کی بنیاد پر کوئی مرضی کے فیصلے نہیں کرسکے گا،مستقبل میں تمام فیصلے مشترکہ مفادات کونسل کی باہمی مشاورت سے ہوں گے۔ان کاکہناتھا کہ دریائے سندھ ہماری ثقافت کا حصہ ہے ہزاروں سالوں سے ہم اس پر آباد ہیں،دریائے سندھ کو بچانے کے لیے ہم آخری حد تک جانے کے لیے تیار ہیں،نئی نہروں سے سندھ اور پنجاب کے کسانوں کا معاشی قتل ہونے جارہا تھا ، ہم نے روکا،زراعت کی ترقی کے لیے نیا فارمولا تیار کرر ہے ہیں جس کے 3 مرحلے ہوں گے،ایک بے نظیر زراعت کارڈ ہے ،جس کے ذریعے چھوٹے کسانوں ہاریوں کی مدد ہوگی، ہمیں زراعت کے شعبے کے لیے جدید ٹیکنالوجی اپنانے کی ضرورت ہے،سندھ حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ سندھ کے کسانوں کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کریں گے،چھوٹے کسانوں کا اتحاد بنائیں گے اور جدید ٹیکنالوجی کے حصول کے لیے مدد کریں گے۔

چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہاکہ چھوٹے کسان اتحاد بنائیں گے اور اجتماعی خریداری کریں گے تو اس کی لاگت کم ہوگی،جدید ٹیکنالوجی چھوٹے کسان انفرادی طور پر برداشت نہیں کرسکتے، بے نظیر زراعت کارڈ شروع ہوگیا ہے ، اس کو وسعت دیں گے، پبلک پرائیوٹ پارٹنر شپ کے ذریعے زراعت کے شعبے میں ترقی لائیں گے، غیر آباد زمینوں کے لیے پبلک پرائیوٹ پارٹنر شپ کا استعمال کریں گے،مضبوط ایگری کلچرنظام بنائیں گے،تھرپارکر میں پبلک پرائیوٹ پارٹنر شپ کے ذریعے انقلاب لائیں گے۔

بلاول بھٹو زرداری کا کہناتھا کہ سندھو پر بھارت نے ڈاکا ڈالا ہے،گجرات کے قصائی مودی نے سندھو پر حملہ کیا ہے، مودی کے خطرے سے سندھو کو مل کر نکالیں گے، بلاول بھٹو نے سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی کا بھارتی فیصلہ مسترد کردیا،ان کا کہناتھا کہ سندھو صرف دریانہیں ہے، یہ ہماری ثقافت اور تاریخ ہے، ہم جنگ نہیں چاہتے، مگر سندھو پر حملہ کرنے والے کا منہ توڑ دیں گے، پاکستان اور بھارت کے عوام سندھو کا گلا گھوٹنے کی اجازت نہیں دیں گے، ہم آخری حد تک لڑنے کیلئے تیار ہیں۔

ان کاکہناتھا کہ سندھو میں پانی نہیں بہا تو پھر ان کا خون بہے گا،بھارت کے پاس پاکستان کیخلاف کوئی ثبوت ہے تو دکھاؤ، دہشت گردی بہانا ہے ، اصل نشانہ ہمارا سندھو ہے، سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے، بھارت کو سمجھنا چاہے کہ پاکستان پرامن ملک ہے اور اسلام پر امن دین ہے ہم جنگ نہیں چاہتے ،جو دریائے سندھ پر حملہ کرے گا تو وہ پھر جنگ کی تیاری کرے،بھارت کے عوام بھی دریائے سندھ سے پیار کرتے ہیں، بھارت کے عوام بھی جانتے ہیں کہ دونوں ملکوں کی تاریخ دریائے سندھ سے جڑی ہے،پہلگام واقعے کے بعد بھارت نے اعلان کیا سندھ طاس معاہدے کو نہیں مانتے ،ہم بھارت کے سندھ طاس معاہدے کو نہ ماننے کو نہیں مانتے،ہم دہشت گردی سے لڑ رہے ہیں اور آخری دم تک لڑتے رہیں گے۔