بھارتی اداکارہ شہنازگل نے مہنگی ترین گاڑی خرید لی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) بھارتی اداکارہ شہناز گل نے مہنگی ترین لگژری گاڑی خرید لی جس کی قیمت سن کرسب حیران رہ جائیں گے۔
اداکارہ اور ٹی وی اسٹار شہناز گل نے حال ہی میں سوشل میڈیا پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے مداحوں کے ساتھ اپنی کامیابی کی کہانی شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نےمرسڈیز-بینز GLS خریدلی ہے،ایک تصویر میں شہناز خوشی سے ہاتھ جوڑے کھڑی ہیں جبکہ دوسری میں وہ اپنی نئی گاڑی کے ساتھ پوز دے رہی ہیں۔
اداکارہ نے اپنی نئی گاڑی کے ساتھ تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا "خوابوں سے گاڑی تک، میری محنت کے اب چار پہیے ہیں، واہگرو تیرا شکر ہے‘۔"
یہ بھی پڑھیں:بھارتی میڈیا کا پاکستان کے خلاف "آپریشن بدلہ" شروع ہونے کا دعویٰ
شہناز گل کو "بگ باس 13" سے شہرت ملی تھی جس کے بعد وہ سلمان خان کی فلم "کسی کا بھائی کسی کی جان" سے بالی ووڈ میں آئیں،اس سے قبل وہ بھارت کی پنجابی فلم انڈسٹری میں بطور اداکارہ کام کر رہی تھیں۔
واضح رہے کہ بھارت میں اس گاڑی کی قیمت تقریباً 1.32 کروڑ روپے سے شروع ہوتی ہے۔