جیلوں میں"سمارٹ لائیبریری "پراجیکٹ شروع

May 01, 2025 | 10:23:AM
 جیلوں میں
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی ساہی)محکمہ داخلہ پنجاب کا تعلیم دوست مثالی اقدام،پنجاب بھر کی جیلوں میں "سمارٹ لائیبرری" پراجیکٹ کا آغاز کر دیا گیا۔

سیکرٹری داخلہ نور الامین مینگل نے ڈسٹرکٹ جیل لاہور میں سمارٹ لائبریری کا افتتاح کیا،پراجیکٹ کے تحت قیدیوں کو انکی بیرک کے اندر کتابیں اور شیلف مہیا کئے گئے۔

دوسری طرف پنجاب کی تمام 44 جیلوں میں بیرکس کے اندر سمارٹ لائبریز قائم کی گئی ہیں۔

سیکرٹری داخلہ پنجاب نے کہا کہ پنجاب بھر کی جیلوں میں 1 لاکھ کتابیں پہنچا دی گئی ہیں،قیدیوں کی تربیت کیلئے کتب بینی کا سازگار ماحول فراہم کیا ہے،ہر جیل میں ماہانہ 500 نئی کتابوں کا اضافہ کیا جائے گا،ایک سال میں قیدیوں کی اصلاح و فلاح کیلئے متعدد اقدامات اٹھائے ہیں۔

مزید پڑھیں:پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان 

انہوں نے کہا کہ ماہانہ بنیادوں پر ہر بیرک کی کتابیں دوسری بیرک سے تبدیل کی جائیں گی،محکمہ داخلہ نے بیرکس میں قائم سمارٹ لائبریری کیلئے قواعد و ضوابط بھی جاری کئے۔تعلیم یافتہ قیدی دیگر 10 اسیران کو کتاب کا خلاصہ بیان کریں گے،تمام خواندہ قیدی دورانِ اسیری کم از کم ایک کتاب پڑھنے کے پابند ہونگے۔

ہر جیل میں ماہانہ بنیادوں پر زیادہ کتابیں پڑھنے قیدی کو انعام دیا جائے گا،بیرک انچارج کتابوں کی حفاظت اور قواعد و ضوابط پر عملدرآمد کا ذمہ دار ہوگا۔

افتتاح کے موقع پر  ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ عاصم رضا، آئی جی جیل میاں فاروق نذیر سمیت ڈی آئی جی جیل لاہور ریجن نوید رؤف، جیل سپرنٹنڈنٹ ظہیر احمد ورک ودیگر نے شرکت کی۔